چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا مالدیپ کا سرکاری دورہ
Chairman of the Joint Chiefs of Staff Committee's official visit to the Maldives
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرکاری دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے صدرِ مالدیپ اور وزیرِ دفاع و چیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک، مالدیپ عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مالدیپ قیادت نے پاک افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









