عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کے بعد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیدیا
عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کے بعد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیدیا
راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی، علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئیں۔
سماعت کے دوران جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔
یاد رہے کہ عدالت اس سے قبل چار مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر چکی ہے، جبکہ ان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









