وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات سے پنجاب میں جرائم کی شرح 70 فیصد کم ہوئی، آئی جی پنجاب
Crime Rate Drops 70% After CCD Formation: Punjab IG
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر قائم کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں صوبے بھر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد کئی کئی دن ایسے گزرتے ہیں جب کوئی بڑا جرم رپورٹ نہیں ہوتا۔
آئی جی پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر خصوصی توجہ دی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے شوٹر مافیا، گینگ مافیا اور ڈالہ کلچر کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں کیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ:
- موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں آدھی سے بھی کم رہ گئی ہیں۔
- گاڑی چوری کے واقعات میں 62 فیصد کمی آئی ہے۔
- ڈکیتی کی وارداتوں میں 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ سی سی ڈی کے لیے 4.5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اور اس کے نتائج واضح طور پر عوام کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام تبادلے اور تقرریاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں، جب کہ محکمہ داخلہ کے تعاون سے ڈرون سسٹم بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پولیس صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









