جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

گزشتہ سال سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

24 اکتوبر, 2025 14:17

وفاقی حکومت نے گزشتہ سال سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے 66,377 عازمین کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ ان عازمین کو 3 ارب 45 کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی۔ وزارت کے مطابق یہ رقم براہِ راست عازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی اور اس عمل کو 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حج 2025 کے دوران سعودی عرب میں رہائش، کھانے اور ٹرانسپورٹ پر 3.5 ارب روپے کی بچت کی گئی تھی، جو اب عازمین کو واپس کی جا رہی ہے۔ رقم کی واپسی کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ مختلف عازمین کو مختلف مقدار میں رقم واپس کی جائے گی۔

رقم کی واپسی کی تفصیل:

12,286 عازمین کو 12,000 روپے

13,939 عازمین کو 25,000 روپے

8,496 عازمین کو 48,000 روپے

20,302 عازمین کو 75,000 روپے

10,945 عازمین کو 90,000 روپے

400 عازمین کو 1,10,000 روپے

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ جن عازمین کو سعودی عرب میں تمام سہولتیں فراہم کی گئی تھیں، وہ رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔ تاہم، جن عازمین کو رہائش یا سفری سہولت مکمل طور پر نہ ملی، انہیں رقم واپس کی جائے گی۔

حج 2024 کے پیکجز اور نئے فیصلے:

وفاقی وزیر نے حج 2024 کے لیے بھی نئے پیکجز کا اعلان کیا۔ 40 روزہ حج پیکج کی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ 25 روزہ شارٹ پیکج کی قیمت 12 لاکھ روپے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عازمین کو سفری بیگ اور سعودی سم کارڈ فراہم کیے جائیں گے، جس میں 300 سے 600 انٹرنیٹ منٹس ہوں گے۔ اس کے علاوہ، عازمین کی سہولت کے لیے حج ٹریننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مذہبی امور کے سیکریٹری کا بیان:

سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان نے بتایا کہ گزشتہ حج کے دوران منیٰ اور عرفات میں چائے، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی تھیں، جن کا مقصد عازمین کو بہترین سہولت فراہم کرنا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔