ایس پی عدیل اکبر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف
ایس پی عدیل اکبر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف
اسلام آباد: ایس پی عدیل اکبر شاہراہِ دستور پر مردہ حالت میں پائے گئے، ان کی موت اپنی ہی گاڑی میں گولی لگنے سے ہوئی، واقعے کو خودکشی یا حادثہ قرار دینے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عدیل اکبر کی گاڑی میں گولی چلنے کی آواز سن کر اہلکار موقع پر پہنچے۔
پمز اسپتال میں کی گئی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق گولی پیشانی کے سامنے حصے سے داخل ہو کر سر کے پچھلے حصے سے نکلی، جس کے باعث دماغ کو شدید نقصان پہنچا اور یہی موت کی وجہ بنی۔
واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ڈی جی سیف سٹی کی سربراہی میں تین رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تفتیش کا آغاز ایس پی کے ڈرائیور سے کیا گیا جبکہ عدیل اکبر کے آپریٹر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے سیف سٹی کی تمام فوٹیجز حاصل کرلی ہیں تاکہ واقعے کے وقت کی درست صورتحال سامنے لائی جا سکے، خودکشی سے متعلق افواہوں کے بعد آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔
ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس کے بعد میت کو ان کے آبائی علاقے کامونکی روانہ کردیا گیا، مرحوم 1 سالہ بچی سمیت اور اہلِ خانہ کو سوگوار چھوڑ گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









