نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان
NADRA's major announcement for citizens
نادرا کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کو دو گھنٹے کے لیے نادرا کی اہم سروس معطل رہیں گی۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک اہم اعلان کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 25 اکتوبر 2025 کو شام 4 بجے سے 6 بجے تک نادرا کی خدمات میں عارضی تعطل رہے گا۔ اس دوران نادرا کے تمام دفاتر، پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور دیگر اداروں میں شناختی کارڈ کی تصدیق کی سہولت معطل ہو جائے گی۔
نادرا کے مطابق یہ تعطل سسٹم کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے ہو گا۔ ادارہ اپنے سسٹم کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس اپ گریڈیشن کو ضروری سمجھتا ہے تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خدمات اور سہولتوں کو ہر دن بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے اور یہ اپ گریڈیشن اس عمل کا حصہ ہے۔
نادرا نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دو گھنٹے کے دوران شناختی کارڈ یا دیگر خدمات کے لیے نادرا دفاتر کا دورہ نہ کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ادارے کی جانب سے شہریوں کو ہونے والی پریشانی پر پیشگی معذرت بھی کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









