جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 8 خوارج جہنم واصل

24 اکتوبر, 2025 11:58

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اکتوبر کو کی جانے والی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی یہ  کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔