ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 8 خوارج ہلاک
Security forces operation in Tank, 8 Indian-sponsored Khawarij killed
پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈیرہ غازی خان کی تحصیل ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولا بارود برآمد ہوا۔ مارے گئے خوارج متعدد دہشت گردآنہ کارروائیوں میں ملوث تھے
آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آپریشن "عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔
صدرمملکت نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پرخراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









