ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کا دھماکا: ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 اہلکار شہید
SP Operations Asad Zubair, Two Policemen Martyred in Hangu Blast
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے غلمینا میں اس وقت پیش آیا جب دہشت گردوں نے پہلے ایک پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ خوش قسمتی سے اُس دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی دھماکے کے بعد ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ساتھ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے جا رہے تھے۔ جب ان کی گاڑی درابن کے مقام پر پہنچی تو اسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔
ڈی ایس پی خانزیب مہمند کے مطابق دھماکے میں ایس پی اسد زبیر اور دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری موقع پر تعینات کر دی گئی ہے۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








