ملک میں ایک مرتبہ پھر چینی نایاب، قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی
Sugar is once again scarce in the country, its price has reached Rs. 210
حکومت چینی کی قیمت میں کمی لانے کی کوششوں میں ناکام اور ذخیرہ اندوز جیت گئے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 10 روپےتک فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتے بھر کےدوران مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔ ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10روپے تک کا اضافہ ہوا، پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 210 روپے تک فی کلوچینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3روپے77 پیسےکا اضافہ ہوا، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بنوں میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک اورکراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایاکہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر 188 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے اورگزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185روپے 4پیسے تھی جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلوقیمت134روپے 8 پیسے تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









