کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج برقرار، تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی
کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج برقرار، تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ اختر کالونی سگنل کے قریب پیش آیا، جہاں ایک واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد سوار کو کچل دیا۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واٹر ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈیفنس تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر نوید کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









