ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

افغانستان سے تجارت سے زیادہ اہم عوام کی جان ہے، ترجمان وزارت خارجہ

24 اکتوبر, 2025 20:31

ترجمان دفتر خارجہ نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورت حال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیائے خورونوش کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحا مذاکرات میں ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے۔ افغان طالبان حکومت اگر اس کو معاہدہ کہتی ہے یا نہیں کہتی کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کی جائےگی۔ بھارت اور افغانستان کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا افغانستان میں سفارت خانہ کھولنا دو ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہم دو ممالک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے، بھارت کا افغانستان میں کردار زیادہ مثبت نہیں رہا ہے۔

اسرائیل سے متعلق انھوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں عالمی قوانین کی بھرپور خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہم اس معاملے کو اجاگر کرتے رہیں گے۔ ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں اور ان کی وجہ بننے والے واقعات پرنظررکھی ہوئی ہے۔ فلسطینی ریاست کا قیام ہی وہ روڈ میپ ہے جس پر ہم قائم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔