پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کی بہن کار حادثے میں جاں بحق
The sister of the central leader of the Pakistan Peoples Party died in a car accident
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو کار حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔
بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی حسنہ راہو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ان کے ساتھ حادثے میں شامل دیگر شخص نے بھی دم توڑ دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









