ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دیدیا گیا؛ نوٹیفکیشن جاری
TLP has been declared a banned organization; notification issued
وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس یہ فیصلہ کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ ٹی ایل پی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فہرست میں وہ جماعتیں شامل کی جاتی ہیں جو دہشت گردی کے جرم میں ملوث پائی جاتی ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو ٹی ایل پی کے امیر اور تمام متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ایل پی کو پاکستان میں اب ایک کالعدم جماعت کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔
یہ فیصلہ چند روز قبل پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری کے بعد سامنے آیا تھا۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے اپنی سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی تھی، جس پر وفاقی کابینہ نے تمام تفصیلات کا جائزہ لے کر اس فیصلے کی منظوری دی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









