کوسٹ گارڈز کی منشیات اور سونا اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط
کوسٹ گارڈز کی منشیات اور سونا اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط
پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف اضلاع میں کی گئی کارروائیوں کے دوران منشیات اور قیمتی دھات اسمگل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔
ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر ہونے والی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس، آئس اور سونا برآمد کیا گیا۔
گوادر میں کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 201 کلو چرس برآمد کی گئی، جبکہ پسنی کے علاقے سے 42 کلو آئس ضبط کی گئی۔
بدوک روڈ پر کارروائی کے دوران مشکوک گاڑی سے 1183 گرام سے زائد سونا برآمد ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ حب بائی پاس روڈ پر مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 250 کلو چرس بھی پکڑی گئی۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق تمام کارروائیاں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئیں اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







