اقرارالحسن سے علیحدگی کی خبروں پر فرح یوسف نے خاموشی توڑ دی
Farah Yousaf Breaks Silence on Separation with Iqrar ul Hassan
معروف اینکر پرسن اور صحافی فرح یوسف نے اپنے شوہر اقرار الحسن سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی روز سے دونوں کے درمیان تعلقات کے خاتمے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جن پر فرح نے پہلی بار کھل کر وضاحت دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک مداح نے فرح سے پوچھا کہ کیا وہ اقرار الحسن سے الگ ہو چکی ہیں کیونکہ ان کے اکاؤنٹس پر نام "فرح یوسف” ظاہر ہو رہا ہے۔
اس پر جواب دیتے ہوئے فرح نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے میرے والد کے نام سے جانتے ہیں اور میں اس پر فخر کرتی ہوں۔ میرے نام کے آگے ’یوسف‘ میرے والد کی پہچان ہے، اور باپ کے رشتے سے بڑھ کر کوئی رشتہ نہیں۔ کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ اپنی بایو میں ’فرح اقرار‘ کے بجائے دوبارہ فرح یوسف لکھ دوں۔
فرح نے واضح کیا کہ ان کے کچھ پرانے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصدیق (ویری فکیشن) کی وجہ سے نام تبدیل نہیں ہو سکتا، اسی لیے وہاں پرانے نام موجود ہیں۔
انہوں نے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہوئی، لوگ اپنی مرضی سے خبریں بنا لیتے ہیں۔ دونوں نام میرے لیے محترم ہیں، اور میں دونوں کو اپنا سمجھتی ہوں۔
فرح یوسف نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








