ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا بڑا اقدام

25 اکتوبر, 2025 13:43

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے خوشخبری آ گئی۔

حکومتِ پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی تیاری اور ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیا کنٹریکٹ جاری کر دیا ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد لائسنس کارڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ موجودہ کارڈز کا معاہدہ یکم نومبر کو ختم ہو جائے گا، جس کے بعد نیا کنٹریکٹ ایک نجی کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹینڈر میں دو کمپنیوں نے حصہ لیا تھا، تاہم کم ریٹ کی پیشکش پر نجی کمپنی کو تین سالہ کنٹریکٹ دیا گیا۔

ٹریفک حکام نے مزید بتایا کہ نئی کمپنی کے پاس روزانہ 30 ہزار سے زائد لائسنس کارڈز تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جس سے کارڈز کی ترسیل میں تیزی اور معیار میں بہتری آئے گی۔

یہ اقدام شہریوں کے لیے سہولت اور شفافیت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔