ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

25 اکتوبر, 2025 13:25

حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے صارفین کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس سال کی تیسری قسط بینک اکاؤنٹس میں براہِ راست منتقل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے تقریباً  80 فیصد صارفین کو اب کیش کی بجائے ان کے بینک اکاؤنٹس میں رقم ٹرانسفر کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت بڑھانا اور عوام کو محفوظ مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق افراد ملک بھر کے 6 ہزار سے زائد اے ٹی ایمز سے اپنی رقم نکلوا سکیں گے۔ حکومت نے صارفین سے رقم نکلوانے پر کسی قسم کے چارجز وصول نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے مفت سمز (Free of Cost SIMs) جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جنہیں صارفین کے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔ یہ سمز وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

قومی اسمبلی کی تخفیفِ غربت کمیٹی کے اجلاس میں، جو غلام علی تالپور کی زیرِ صدارت ہوا، سیکریٹری بی آئی ایس پی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ بینک رقم کو براہِ راست  (Raast) سسٹم کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹس میں منتقل کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے ساتھ مشاورت جاری ہے تاکہ نادرا چارجز میں بھی کمی لائی جا سکے۔ مستقبل میں صارفین کو سہولت دی جائے گی کہ وہ چھ بینکوں کی کسی بھی برانچ سے رقم نکال سکیں۔

یہ فیصلہ حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ غریب طبقے کے لیے فلاحی پروگراموں کو زیادہ شفاف، جدید اور آسان بنایا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔