اشتعال انگیز پوسٹیں؛ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اشتعال انگیز پوسٹیں؛ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی بندش سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے دائر اس درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دورانِ قید مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور بدنیتی پر مبنی پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں، جنہیں ہٹایا جائے اور آئندہ ایسی سرگرمیوں سے روکا جائے۔
درخواست گزار کی نمائندگی بیرسٹر ظفراللہ کر رہے ہیں، جنہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کو غیرقانونی مواد کی اشاعت سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو اس معاملے کی سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے مقدمے کو کاز لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔
عدالت نے عمران خان سمیت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









