ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کردیا

25 اکتوبر, 2025 10:30

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن باقاعدہ طور پر بحال کر دیا گیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے دوران فلائٹ آپریشن کا افتتاح کیا۔

تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر، سیکریٹری دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی بحالی موجودہ حکومت کی درست ترجیحات اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پی آئی اے پر پابندی لگی تو ملک کا امیج متاثر ہوا، تاہم اب پاکستان کی ساکھ بحالی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے برطانوی حکام، خصوصاً جین میریٹ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین میں پاکستانی سفارت کاروں نے قومی ایئر لائن کی بحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کی، جس کے ثمرات آج قوم کے سامنے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔