نادرا نے فیس جمع کرانے کا طریقہ بدل دیا؛ نیا طریقہ سامنے آگیا
Big News: NADRA Introduces Major New Facility for ID Card Services
نادرا نے شہریوں کے لیے فیس جمع کرانے کے عمل کو مزید آسان دیا ہے۔ اب شہری بغیر کسی اضافی چارج کے راست (Raast) کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری ادائیگی کر سکیں گے۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ سہولت پورے ملک میں فعال کر دی گئی ہے۔ تمام نادرا مراکز سے جاری ہونے والی ٹوکن سلپس پر راعت کیو آر کوڈ درج ہوگا، جسے شہری اپنے بینک اکاؤنٹ ایپ یا موبائل والیٹ کے ذریعے اسکین کر کے چند سیکنڈز میں فیس ادا کر سکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فیس جمع کرانے کے نظام کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے تاکہ نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں اور نقد رقم کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔ اس نئے نظام کے بعد شہری گھر بیٹھے یا موقع پر ہی ادائیگی مکمل کر سکیں گے۔
دوسری جانب نادرا نے اکتوبر 2025 کے لیے شناختی کارڈ اور اسمارٹ آئی ڈی کارڈز کی فیسوں میں تبدیلی بھی کر دی ہے۔
تازہ فیس شیڈول کے مطابق:
- معمول کی CNIC تجدید: 400 روپے
- فوری سروس: 1,150 روپے
- ایگزیکٹو سروس: 2,150 روپے
اسی طرح اسمارٹ آئی ڈی کارڈ کی فیس بھی تین زمروں میں تقسیم کی گئی ہے:
- نارمل سروس: 750 روپے (31 دن میں مکمل)
- فوری سروس: 1,500 روپے (15 دن میں مکمل)
- ایگزیکٹو سروس: 2,500 روپے (9 دن میں مکمل)
نادرا حکام کے مطابق یہ نظام شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرے گا اور ادارے کے عمل کو مزید شفاف بنائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








