اتوار، 26-اکتوبر،2025
اتوار 1447/05/04هـ (26-10-2025م)

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کاکریکس ایریا کے فارورڈ پوسٹس کا دورہ

25 اکتوبر, 2025 22:57

راولپنڈی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے  کریکس ایریا کے فارور ڈپوسٹس کا دورہ کرتے ہوئے آپریشنل تیاریوں اورجنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک میرینزمیں جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ شامل کر دیے گئے،3 جدید ترین ہوورکرافٹ کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں اہم اضافہ ہے۔

بیان کے مطابق نئے ہوور کرافٹ مختلف سطحوں پربیک وقت کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،روایتی کشتیاں جن علاقوں میں نہیں جا سکتیں وہاں ہوورکرافٹ باآسانی متحرک رہیں گے۔

زمین اورسمندرپربیک وقت آپریشن کی صلاحیت پاک میرینزکوواضح برتری فراہم کرتی ہے، نئے ہوور کرافٹ کی شمولیت پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت اورمؤثرردعمل کی استعداد مضبوط بنائے گی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ نئی پلیٹ فارمزکی شمولیت پاک بحریہ کے جدید وژن کی عکاسی ہے، پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور ساحلی پٹی کے دفاع کیلئے پرعزم ہے،

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا کے دفاع کو پاک بحریہ کی اولین ترجیح قراردیتے ہوئے کہا کہ سی لائنز آف کمیونی کیشن اورمیری ٹائم سکیورٹی قومی خود مختاری کاستون ہیں۔

پاکستان بحریہ علاقائی سلامتی میں اہم اسٹیک ہولڈرکاکرداراداکررہی ہے، سرکریک سےجیوانی تک اپنی بحری حدودکادفاع کرناجانتےہیں، پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت ہماری قوم کےبلندحوصلےکی طرح مضبوط ہے، سمندرسےساحل تک ہمارادفاعی نظام ناقابل تسخیر ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔