ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

پاک-قازقستان مشترکہ جنگی مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب

25 اکتوبر, 2025 16:22

پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں “دوستریم-5” اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں مکمل ہو گئیں۔ ان مشقوں کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے عسکری نمائندوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں 24 اکتوبر تک جاری رہیں، جن کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مہارت، تربیت اور آپریشنل طریقہ کار کو بہتر بنانا تھا۔

اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور ڈیفنس اتاشی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، ہم آہنگی اور عسکری تعاون کا شاندار مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں سے پاکستان اور قازقستان کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، جو خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کا باعث بنیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔