اتوار، 26-اکتوبر،2025
اتوار 1447/05/04هـ (26-10-2025م)

پیپلزپارٹی کا آزادکشمیر کے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

25 اکتوبر, 2025 21:53

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیر اعطم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اتعماد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایوان صدر میں آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آزاد کشمیر میں  ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا جبکہ آزادکشمیر کے وزیراعظم کےخلاف72گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیپلزپارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے جارہی ہے، آج پیپلزپارٹی کے 2 سیشن ہوئے ایک سیشن کی قیادت بلاول بھٹو نے کی۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی صوبوں، جی بی، آزاد کشمیر میں ذمہ داریوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتی ہے۔ چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے، اگر وزیر اعظم مستعفیٰ نہ ہوئے تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وزیر اعظم بنانے کے لئے مطلوبہ تعداد پوری ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اجلاس کی صدارت صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کی۔

اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی چوہدری یاسین کی قیادت میں شرکت کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔