پاکستان کی قومی ایئرلائن کی برطانیہ کیلئے پروازیں بحال
پاکستان کی قومی ایئرلائن کی برطانیہ کیلئے پروازیں بحال
لندن: پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی، برطانوی حکام نے جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے پروازوں کے آغاز کی بھی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پائلٹ لائسنسنگ کا نیا نظام وضع کر لیا گیا ہے اور تمام ضروری مسائل حل کر دیے گئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









