ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی منظوری کا لیٹر منظر عام پر آگیا
اسلام آباد: ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی منظوری کا لیٹر منظر عام پر آگیا۔
ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے ڈینگی کی رپورٹ آنے کے بعد چھٹی کی درخواست کی تھی، لیٹر میں ایس پی عدیل اکبر کی 20 سے 22 تک کی چھٹی اپروو کی گئی۔
ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی 23 اکتوبر یعنی موت والے دن اپروو کی گئی جبکہ عدیل اکبر ڈینگی بخار کے باوجود 21 تاریخ کو اپنے آفس میں باوردی موجود رہے۔
ایس پی عدیل اکبر کو ایک سینئر افسر کی جانب سے سختی سے کوہاٹ جانے کا حکم ملا جس کے بعد ایس پی انڈسٹریل ایریا کی ٹیم ایک ڈکیت گروہ کے پیچھے کوہاٹ گئی۔
عدیل اکبر اور ڈی ایس پی 5 بجے کے قریب کوہاٹ کے لئے روانہ ہوئے جبکہ عدیل اکبر پونے 8 بجے کے قریب خوشحال گڑھ پل پہنچے۔ عدیل اکبر کی ٹیم نے ڈاکوؤں کے حوالے سے معلومات لیں اور انویسٹی گیشن کی، 10بجے سے پہلے ایس پی واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو اگلے روزاسلام آباد شفٹ کیا گیا،ایس پی کو رات کے وقت ڈاکوؤں کی شفٹنگ سے روکا گیا، ایس پی عدیل اکبر اپنی اس بڑی کامیابی پے بے حد خوش تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ 22 تاریخ کو بھی عدیل اکبر باوردی اپنے آفس میں موجود تھے، 23 تاریخ کو بھی عدیل اکبر ڈیوٹی پر موجود تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







