ٹی ایل پی نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائیں مگر اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا، رانا ثنا اللہ
ٹی ایل پی نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائیں مگر اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائیں مگر اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعت کے کارکنان نے احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، جس پر کافی شواہد موجود ہیں کہ تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایسی کسی بھی جماعت کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے جو پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہو، اور حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد 30 روز میں وہ اپیل کرنے کی مجاز ہوتی ہے، اگر اپیل کے بعد بھی فیصلہ برقرار رہے تو عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی نے اس سے پہلے بھی امن و قانون کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ہمیشہ وعدہ خلافی کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق سوال پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سہیل آفریدی وزارتِ اعلیٰ لینے نہیں بلکہ شہادت کے جذبے سے آئے ہیں، وہ پہلی تقریر میں ہی کہہ چکے کہ عشقِ لیڈر میں مارا جاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے پیر کو ملاقات متوقع ہے، تاہم اگر وہ کابینہ سازی بھی اسی مشاورت سے کریں گے تو نیا مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









