بدھ، 29-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

28 اکتوبر, 2025 16:14

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد نے ملاقات میں اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اعلامیہ کے مطابق یہ پیش رفت پاک سعودی عرب 8 دہائیوں کے تاریخی تعلقات کی عکاسی ہے۔

فریم ورک دونوں ممالک کے اقتصادی مفادات، سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط کرے گا، ملاقات میں فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق فریم ورک دونوں ممالک کے باہمی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنائے گا، فریم ورک اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری میں پائیدار شراکت داری کے وژن کی توثیق کرتا ہے۔

فریم ورک دونوں ممالک کی قیادت، عوام کی امنگوں، مفادات کی ترجمانی کرتا ہے، دونوں ممالک کے رہنما سپریم کور آرڈی نیشن کونسل کے اجلاس کے بھی منتظر ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔