بھارت کے "گودی” میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈا سازش بے نقاب ہوگئی
Another propaganda conspiracy by India's "Godi" media exposed
وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا ایک اور پردہ چاک کردیا۔
بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستانی عسکری قیات کا سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدہ ہوا جس کے تحت 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات ونشریات کے مطابق پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا، اور نہ کسی کی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دفترِ خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا۔
بھارتی فرسٹ پوسٹ نے صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نجی اخبار کے جملے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیے۔ بھارتی رپورٹ میں شامل ’’انٹیلی جنس لیکس‘‘ اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔
فرسٹ پوسٹ نے CNN-News18 جیسے حوالہ جات کا استعمال کیا جو ماضی میں کئی غیر مصدقہ اطلاعات شائع کر چکا ہے۔
پاکستان کا فلسطینی خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے سفاک مودی کی ایما پر ریاست نواز گودی میڈیا مضحکہ خیز رپورٹنگ کرنے پر اترآیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










