چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا بنگلا دیش کا اہم دورہ، دفاعی تعاون پر گفتگو
Chairman Joint Chiefs of Staff Committee makes important visit to Bangladesh, discusses defense cooperation
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بنگلا دیش کا اہم دورہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی آرمی چیف جنرل وکرالزمان سے ملاقات اہم نوعیت کی ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
دونوں ممالک نے عسکری قیادت کی سطح پر باہمی دوروں کے تسلسل اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فوجی شخصیات کے درمیان ملاقات میں پاکستان بنگلادیش افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ساتھ میں فوجی تربیت، مشترکا مشقوں اور انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فریقین نے گمراہ کن اور منقسم کرنے والی مہمات کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا، پاکستان اور بنگلادیش نے غلط معلومات کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










