منگل، 28-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ کتنے دن تک پانی نہیں آئے گا؟ واٹر کارپوریشن نے خبردار کردیا

28 اکتوبر, 2025 10:41

کراچی واٹر کارپوریشن نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ شہر کے تین اضلاع میں پانی کی سپلائی دو دن تک معطل رہے گی۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے اس فیصلے کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کی گئی ہے، تاکہ وہ پانی کے ذخیرے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔

واپڈا نے حب کینال کو 48 گھنٹے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حب کینال کی بندش کا مقصد حب ڈیم سے لے کر ایکس ریگولیٹر تک کی لائنوں کی مکمل جانچ پڑتال اور مرمتی کاموں کی تکمیل ہے۔

حب کینال کی بندش کی اطلاع پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم واپڈا نے واٹر کارپوریشن حکام کو دی تھی۔ اس کے مطابق حب کینال 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک مکمل طور پر بند رہے گا۔ اس دوران کراچی کے تین اہم اضلاع، ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی میں پانی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ ان دو دنوں کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہو گی، شہریوں کو فوری طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔