بدھ، 29-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

کرپشن الزامات پر ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید تبدیل

28 اکتوبر, 2025 20:52

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں کرپشن الزامات پر ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کا تبادلہ کردیا گیا۔

 

گریڈ 21 کے افسر سید خرم علی کو نیا ڈی جی این سی سی آئی اے تعینات کردیا گیا۔ اس سے قبل خرم علی پنجاب حکومت کے زیر نگرانی خدمات انجام دے رہے تھے، جب کہ وقارالدین سید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی محکمے کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کا آغاز کر دیا۔

دوران کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سرفراز چودھری سمیت 4 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے انسدادِ بدعنوانی سرکل لاہور میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں ڈکی بھائی کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ ادارے کے بعض افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اُن کے خلاف غیرقانونی کارروائیاں کیں اور نجی نوعیت کی معلومات کو غلط طریقے سے استعمال کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ابتدائی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے مقدمے کے اسسٹنٹ انویسٹی گیشن ڈائریکٹر شعیب ریاض نے ملزم کو ریلیف دینے کے لیے 90 لاکھ روپے رشوت لی، جو نقد اور چیک کی صورت میں تھی اور یہ رقم مختلف افسران میں تقسیم کی گئی۔

مقدمے کے متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ تفتیشی نے ڈکی بھائی سے تین لاکھ 26 ہزار سے زائد ڈالر اپنے بائنینس کے اکاؤنٹ میں الگ سے ٹرانسفر کرائے۔

تحریری شکایت کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی لاہور کے افسران ایک گینگ کی شکل میں مختلف کال سینٹرز اور دیگر غیر قانونی معاملات کو پکڑ کر خطیر رشوت لیتے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔