فیصل نیاز ترمذی نے روس میں نئے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ذمےداریاں سنبھال لیں
Faisal Niaz Tirmizi appointed as Pakistan's new ambassador to Russia
ماسکو: فیصل نیاز ترمذی نے روس میں نئے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
فیصل ترمذی ایک سینئر کیریئر ڈپلومیٹ ہیں جنھیں سفارت کاری، بین الاقوامی تعلقات اور خارجہ امور میں طویل تجربہ حاصل ہے۔
انھوں نے اپنے پیش رو کی جگہ روس میں پاکستان کے مفادات کے فروغ اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وہ اس سے قبل امریکا، متحدہ عرب امارات اور اقوام متحدہ میں بھی مختلف اہم سفارتی ذمے داریاں ادا کی ہیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق ان کی تقرری سے پاکستان اور روس کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










