بدھ، 29-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

فیلڈ مارشل کا اہم عرب ممالک کا دورہ؛ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال

28 اکتوبر, 2025 15:55

فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے، مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی، فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے مابین عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔

سید عاصم منیر کے ان دورں  سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا ہے، آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری  پاکستان کے عالمی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔

معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔