کراچی میں ای چالان سسٹم سے صرف 6 گھنٹوں میں کتنے چالان ہوئے؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے
کراچی میں ای چالان سسٹم سے صرف 6 گھنٹوں میں کتنے چالان ہوئے؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے
کراچی میں جدید ’’فیس لیس ای چالان‘‘ نظام کے نفاذ کے پہلے ہی دن حیران کن نتائج سامنے آگئے۔
صرف 6 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 662 چالان جاری کیے گئے جن کی مجموعی مالیت سوا کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
کراچی میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خودکار ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جدید کیمرے اب خلاف ورزیاں خود بخود ریکارڈ کر کے چالان جاری کرتے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق سسٹم کے آغاز کے بعد ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں، حالانکہ ابھی سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوور اسپیڈنگ پر 419، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1,535، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 507، ریڈ لائن کراس کرنے پر 166 جبکہ لین لائن توڑنے پر 3 چالان کیے گئے۔
مزید بتایا گیا کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے 7، غلط پارکنگ کے 5، موبائل فون استعمال کرنے پر 32 اور غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 3 چالان بھی جاری ہوئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ یہ نظام شہریوں کو نظم و ضبط سکھانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، آئندہ دنوں میں اس سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز ہدایت کی تھی کہ ٹریفک قوانین کی پہلی خلاف ورزی پر رعایت، جبکہ دوسری بار ڈبل چالان ہوگا
انہوں نے کہا کہ جدید ای ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت ختم ہو جائے گی اور ٹریفک قوانین پر بلا امتیاز عمل درآمد ممکن ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








