پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنے کا اعلان
Pakistan and Saudi Arabia announce launch of economic cooperation framework
پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنےکا اعلان کردیا۔
ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کا مشترکا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں نے اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنےکا اعلان کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہوگی۔ توانائی،صنعت،کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی ترجیحی شعبے قرار دیے گئے ہیں۔
دونوں ممالک میں بجلی کی ترسیل کے منصوبے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تیاری جاری ہے۔ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی کام جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










