منگل، 28-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، ولی عہدسے ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

28 اکتوبر, 2025 00:45

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی ہے۔

 

سرکاری حکام کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

وزیراعظم کے قصر یمامہ پہنچنے پر ولی عہد محمد بن سلمان نے وفد کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور  پر  بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بھی گفتگو کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر آج ہی سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں، وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹوکی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔