منگل، 28-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں فلڈ لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

28 اکتوبر, 2025 11:56

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان جاری ورچوئل مذاکرات میں سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے فلڈ لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو درآمدی لگژری اور غیر ضروری اشیا پر فلڈ لیوی نافذ کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے مالی وسائل اکٹھے کیے جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا جبکہ فلڈ لیوی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت بحالی کے لیے نئے غیر ملکی قرضے نہیں لے گی بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اپنے حصے کے فنڈز فراہم کریں گی۔

وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 822 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سیلاب سے 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جن میں پنجاب کے 27 اضلاع سب سے زیادہ متاثرہ قرار پائے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 29 ہزار مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔