سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن سے متعلق افواہیں؛ اصل حقیقت سامنے آگئی
Rumors about the new design of the Pakistani passport on social media; the real truth has emerged
پاکستان کے محکمہ پاسپورٹس نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق چلنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے مختلف تصاویر اور معلومات شیئر کی گئی تھیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
تاہم، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ پاکستانی پاسپورٹ کے کور پیج میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، اور جو تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں وہ جعلی اور گمراہ کن ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا گیا ہے، لیکن اس کا ڈیزائن یا فرنٹ کور پیج بلکل ویسا ہی ہے جیسے پہلے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں، جو صرف گمراہی کا باعث بنتی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹس نے خبردار کیا کہ جو لوگ جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلاتے ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی پاسپورٹ پاکستان کی شناخت اور وقار کا نشان ہے، اس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ اس سے ملک کی شہرت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسی افواہوں سے دور رہیں اور صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








