منگل، 28-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں اہم پیشرفت، 20 سال بعد جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس

28 اکتوبر, 2025 08:10

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں طویل عرصے بعد ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 20 سال بعد پاک–بنگلادیش نویں جوائنٹ اکنامک کمیشن (JEC) کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا، جسے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و ترقیاتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیشی مشیرِ خزانہ نے کی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کی، جس سے بنگلادیش کو چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

دونوں ممالک نے قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ براہِ راست فضائی رابطے بحال کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان حلال فوڈ اتھارٹی اور بنگلادیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ حلال مصنوعات کے معیار، سرٹیفکیشن اور تجارتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بنگلادیش کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔