جمعرات، 30-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی

29 اکتوبر, 2025 12:26

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے استعفیٰ دینے کے لیے ایک اہم شرط عائد کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی مکمل گارنٹی مانگی ہے۔

چوہدری انوار الحق کا مؤقف ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی آئندہ الیکشن سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پہلے ہی وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر متفق ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو اس تحریک کے لیے 36 ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، جو کہ ایک بڑی سیاسی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

سیاسی حلقوں میں چوہدری انوار الحق کے استعفیٰ سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم وزیراعظم آزاد کشمیر نے اب تک اپنا استعفیٰ جمع نہیں کرایا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز موجود ہیں تو وہ تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کرے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔