جمعرات، 30-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

کراچی؛ ای چالان سسٹم نے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی بھی نہ بخشی

29 اکتوبر, 2025 14:29

کراچی (29 اکتوبر 2025): شہر قائد میں جدید فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

نظام کے آغاز کے دوسرے ہی روز ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سرکاری گاڑی کو بھی چالان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 10 ہزار روپے کا چالان جاری کیا گیا ہے، جس کے ساتھ 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ای چالان کے مطابق یہ خلاف ورزی لیاری ایکسپریس وے کے گارڈن ایریا میں ریکارڈ کی گئی، جہاں گاڑی کیمرے کی نظر سے نہ بچ سکی۔

مذکورہ گاڑی ایکسائز ریکارڈ میں آئی جی سندھ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ چالان 28 اکتوبر کو جاری کیا گیا جبکہ اس کی آخری تاریخ 19 نومبر مقرر ہے۔

پیر محمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ’’میری گاڑی کا چالان ہوا ہے اور مجھے آج اس کا علم ہوا۔ گاڑی میرا ڈرائیور لے کر گیا تھا، جس نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی۔‘‘

دوسری جانب ای چالان سسٹم کے دوسرے دن 24 گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 301 شہریوں کو بھی مختلف خلاف ورزیوں پر چالان موصول ہوئے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق، یہ سسٹم شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ شہریوں میں قوانین کی پابندی کا شعور پیدا کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔