پہلا شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان
Good news for those getting their first ID card; NADRA's important announcement
پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ بالکل مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سہولت ان افراد کے لیے ہے جو پہلی مرتبہ اپنا شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں۔
شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو نادرا کے کسی بھی قریبی مرکز کا دورہ کرنا ہوگا۔ وہاں جا کر وہ اپنا شناختی کارڈ درخواست دیں گے اور انہیں 15 روز میں اپنا شناختی کارڈ مل جائے گا۔
نادرا کی طرف سے یہ مفت سہولت خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ، عوام نے نادرا سے درخواست کی ہے کہ اس سہولت کو "پاک آئی ڈی موبائل ایپ” پر بھی متعارف کروایا جائے تاکہ شہری موبائل ایپ کے ذریعے بھی یہ خدمات حاصل کر سکیں۔
یاد رہے کہ نادرا نے حال ہی میں سندھ کے نوجوانوں کے لیے جونیئر ایگزیکٹیو (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی نوکریوں کا بھی اعلان کیا تھا۔ کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیو بھرتی کیے جائیں گے۔ انٹرویوز 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







