آن لائن روزگار تلاش کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
Great news for those seeking online jobs; important announcement by the government
پاکستان میں آن لائن روزگار کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے تاہم سندھ حکومت نے نوجوانوں کو آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک خاص جاب پورٹل قائم کیا گیا ہے۔ اس جاب پورٹل کی مدد سے نوجوان آسانی سے اپنی مہارت کے مطابق روزگار تلاش کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں سندھ حکومت کے آن لائن جاب پورٹل کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس پورٹل کے فوائد اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مقصد تمام خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنا ہے، اور یہ جاب پورٹل اس مقصد کا ایک اہم حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ یہ پورٹل خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو روزگار کے متلاشی ہیں اور ان کے لیے آن لائن مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس پورٹل پر نوجوان اپنی پسند کی جاب کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ پورٹل پر موجود تمام عمل مکمل طور پر آن لائن ہوگا اور میرٹ پر روزگار فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ پورٹل کی ٹیسٹنگ کے لیے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، جو نوجوان پہلی بار ٹیسٹ دیں گے، سندھ حکومت ان کے ٹیسٹ کی فیس بھی ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس پورٹل کی خصوصیت یہ ہے کہ جو طلبہ پہلے ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہو سکیں، وہ دوبارہ ٹیسٹ دینے کا موقع حاصل کریں گے۔ سندھ حکومت ہر ماہ ٹیسٹ کرائے گی تاکہ نوجوانوں کو بار بار انتظار نہ کرنا پڑے۔ اگر ٹیسٹ 100 نمبر کا ہے تو 50 نمبر کا حصہ ٹیسٹ کے ہوں گے اور 30 نمبر انٹرویو کے لیے مخصوص ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جاب پورٹل پر اپلائی کرنے کے بعد اگر کسی امیدوار کا انتخاب ہو جاتا ہے تو اس کو انٹرویو لیٹر بھیجا جائے گا۔ اس پورٹل کا مقصد نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







