جمعرات، 30-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

پاک فوج کا کرم میں بھارت اسپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف ایکشن، 7 دہشتگردہلاک

29 اکتوبر, 2025 22:33

پاک فوج نے ضلع کرم میں دوران آپریشن فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ہر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن نعمان سلیم 6 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔

شہدا میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔

آپریشن کےبعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہکیپٹن نعمان سلیم سمیت 5 ساتھیوں کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے سیکیورٹی فورسز کے عزم و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔