جمعرات، 30-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

پیپلز پارٹی کی جانب سے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل

29 اکتوبر, 2025 19:08

پیپلز پارٹی نےآزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا۔

آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لیے چودھری یاسین کے نام کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری یاسین کے نام کا اعلان بلاول بھٹو زرداری کی طرف  سے زرداری ہاؤس میں کیا گیا۔ فیصلے کے وقت پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت بھی موجود تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے لیے 4 نام زیر غور رہے۔ چودھری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب کے نام اس میں شامل ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل آزادکشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائےگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔