کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا کارنامہ، تعداد سے زیادہ مسافر سوار کردیے
Private airline's feat at Karachi Airport, carrying more passengers than allowed
کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی فلائٹ پی اے 206 میں گنجائش سے زائد مسافر سوار کرادیے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی جہاں فلائٹ پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ مسافر سوار کیے گئے۔
جہاز کے کپتان کو دوران ٹیکسی دو اضافی مسافروں کی موجودگی کا علم ہوا۔ جس کے بعد کپتان جہاز کو واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا۔
کپتان نے نجی ایئرلائن کے اعزازی مسافروں کو اتارنے کے بعد طیارے کی روانگی کا اعلان کیا۔
واقعے کے باعث شام 5 بجے روانگی والی پرواز تاحال تاخیر کا شکار ہوئی اور 170 سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق بھی کردی ان کے مطابق دونوں اضافی مسافر نجی ایئرلائن کے اپنے تھے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







