جمعرات، 30-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

رات گئے ملاقات، پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے تعاون کی درخواست

29 اکتوبر, 2025 12:41

اسلام آباد میں رات گئے پی ٹی آئی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے قومی جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے قومی سطح پر مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

وفد کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کا اتحاد ملک کے سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمود خان اچکزئی کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جے یو آئی کی جانب سے تعاون کی درخواست بھی کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔