کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا راکٹ حملہ
Terrorists launch rocket attack on Quetta-Peshawar bound Jaffar Express
بلوچستان میں دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ ناکام گیا۔
پولیس کے مطابق نوتال کےقریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی ٹرین پر حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جعفرآباد ایکسپریس بحفاظت منزل مقصود یعنی ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







