گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے کروڑوں ڈالر امداد کی منظوری دیدی
The Green Climate Fund has approved millions of dollars in aid for Pakistan
دنیا بھر میں ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم "گرین کلائمیٹ فنڈ” نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
گرین کلائمیٹ فنڈ کی جانب سے یہ امداد پاکستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے اس امداد کی تفصیلات ایک اعلامیے کے ذریعے جاری کیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ قرض پاکستان میں "گلیشیئرز ٹو فارمز” منصوبے کے تحت استعمال ہوگا۔
اس منصوبے کا مقصد گلیشیئرز سے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے بچانا ہے۔ اس امداد کا استعمال سوات سمیت مختلف علاقوں میں کیا جائے گا، جہاں کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اے ڈی بی کی معاونت سے اس منصوبے کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔ اس امداد کے ذریعے پاکستان میں کسانوں کی زندگیوں میں بہتری اور ماحول کی حفاظت کی جانب ایک اور قدم اٹھایا جائے گا۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے نہ صرف آبی ذخائر متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کسانوں کی زراعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







